Highlights

ستاخانہ ٹویٹ کرنے پرماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر

 

ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔درخواست میں موقف

مبینہ گستاخانہ ٹویٹ کرنے پرماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔..

 
سوشل میڈیا پر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔شہری قیس عظیم کی جانب سے تھانے میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماروی سرمد نےحضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔



ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔لہذا ماروی سرمد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔

قانون کے مطابق جائزہ لےکر کاروائی کی جائے گی۔ مذکورہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت آواز بلند کی گئی تھی جب کہ انہیں گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

 سرمد نے گستاخانہ ٹویٹ  پر نہ تو معافی مانگی اور نہ ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔

Comments

Post a Comment