Highlights

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کا مقصد کیا ؟ عدالت میں مزید انکشافات

 کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملوں میں ملوث ملزم سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مساجد پر حملوں میں ملوث آسٹریلوی شہری ملزم برینٹن ٹیرنٹ کی سزا سے متعلق کیس کی سماعت کرائسٹ چرچ کی عدالت میں شروع ہوچکی ہے جو چار روز جاری رہے گی۔

دورانِ سماعت عدالت میں کورونا  احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں . کورٹ روم کو خالی رکھا گیا .. افراد نے کورٹ کی کارروائی کو دیگر کورٹ رومز میں ویڈیو لنک پر دیکھا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش کیا سماعت میں اسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا.,. مساجد کو آگ لگانا اور جتنا ممکن ہوسکے لوگوں کو قتل کرنا ملزم کے اہداف میں شامل تھا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے حالیہ برسوں میں حملوں کی منصوبہ بندی شروع کی..  اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا تھا۔ملزم نے نیوزی لینڈ میں مساجد کی معلومات جمع کیں جن میں مساجد کا فلور پلان، ان کا مقام اور دیگر تفصیلات شامل ہیں .. ملزم کا مقصد لوگوں کو اس وقت نشانہ بنانا تھا جب وہ عبادت میں مصروف ہوں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے مساجد پر حملے سے قبل گلی میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی ,جنہوں نے جان بچانے کے لیے مسجد کی طرف رخ کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم پر 51 قتل، 40 اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے ,,جس کے باعث اسے بغیر کسی پرول کے عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

 ملزم کو 17 سال کی سزا ہوسکتی ہے البتہ کیس کی سماعت کرنے والے ہائیکور کے جج کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ وہ ملزم کو بغیر پرول کے عمر بھر کے لیے جیل میں قید رکھنے کی سزا سنا سکیں . اس طرح کی سزا اس سے قبل نیوزی لینڈ میں کبھی نہیں دی گئی۔

 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر نماز جمعہ کے دوران حملے کیے گئے جس میں ملزم آسٹریلوی شہری نے دو مسجدوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی . 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔اس دوران دہشت گرد اس حملے کی ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا تھا۔

ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی. حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

Comments

Post a Comment