Highlights
- Get link
- X
- Other Apps
سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی،پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کر سکا
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 36 ماہ کے لیے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی۔دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کر سکا۔
اس سال 9 جولائی کو ادھار تیل کی
سہولت کا پہلا سال ختم ہو گیا۔رواں مالی سال بھی ادھار تیل کہ سہولت کا اعلان نومبر 2018ء میں کیا گیا تھا۔سودی فرماں روا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے فروری 2019ء میں دورہ پاکستان میں طے کیا۔جولائی 2019ء سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ روز قبل سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا قرضہ واپس مانگا تو دونوں مممالک کے تعلقات کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔اسی حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل بند کیا ہے نہ ہی پیسے مانگے ہیں، پیر کے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے پیسے واپس مانگے نہ ہی پٹرول بند کیاہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments

پاکستان زندہ باد
ReplyDeletepakistan need to make a closer relation with suadi arabia
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteNice
ReplyDelete