Highlights

دہشتگری میں شریک ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے گرفتار.....

                                   لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار یددیا

دہشتگری میں شریک ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ،  ۔ منگل کو سپریم کورٹ میں دہشت گردی میں گرفتار ملزم حضرت نبی شاہ عرف حضرت خان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

ملزم حضرت نبی شاہ عرف حضرت خان تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد کی طرف سے دہشت گردی میں گرفتار تھے ۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، انسپکٹر سی ٹی ڈی سہیل احمد اور دیگر متعلقین عدالت میں پیش ہوئے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے دہشت گردی میں ملوث ملزم حضرت نبی شاہ عرف حضرت خان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔

گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ مقدمے میں شریک ملزم اسماعیل کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا اس پر سنگین الزامات ہیں۔

عدالت نے  ریکارڈ طلب کیا تھا ۔عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم اسماعیل کی ضمانت کا لاھور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے ملزم اسمٰعیل کو گرفتار کرنے کا حکم ادیا۔۔ملزم اسماعیل کو سپریم کورٹ کے مین انٹری گیٹ سے تھانہ سیکرٹریٹ کے پولیس افسران نے گرفتار کرلیا۔

Comments

Post a Comment