Highlights
بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ،سپریم کورٹ کے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ریمارکس
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ انورمجید بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انورمجیدکو صحت دے،بدقسمتی یہ ہے کہ بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ۔
جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ انورمجید بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ انورمجیدکو صحت دے،بدقسمتی سے بیرون ملک علاج سے متعلق ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا ۔وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کاقانون میں تصور نہیں ،انورمجید کاآپریشن بیرون ملک ہی ہو سکتا ہے ،جو سرجری انور مجیدکی ہونی ہے وہ پاکستان میں زیادہ کامیاب نہیں ،سپریم کورٹ نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments

Supreme court plz take action
ReplyDeleteGood
ReplyDelete