Highlights
- Get link
- X
- Other Apps
درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل
جاری ہے جس میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنالیے ہیں لیکن ابھی 542 رنز کا خسارہ باقیتفصیلات کے مطابق ساوتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 583 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے بلے باز ابتداءمیں ہی لڑکھڑا گئے ہیں۔ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے شان مسعود دوسرے ٹیسٹ کے بعد اب تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر انگلینڈ کیلئے پہلی کامیابی ثابت ہوئے۔ عابد علی بھی جوہر دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 1 سکور بنا کر چلتے بنے، مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے ، اسد شفیق صرف 5 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے ترین باولر یاسر شاہ ثابت ہوئے ، یاسر شاہ نے 39 اوورز میں 173 رنز دیتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ان کے علاوہ فواد عالم بھی دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچانے میں کامیاب ہوئے ۔اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments

Nice
ReplyDelete