Highlights

ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولنے کا اعلان

 وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولے جارہے ہیں ... 


سرد علاقوں میں اسکولز نہ کھلنے کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا گیا،.. توجہ دلاﺅ نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کیا. عظمیٰ ریاض نے کہا کہ نجی سکولز مالکان عمارات کے کرائے دے رہے ہیں جبکہ نزہت پٹھان نے کہا کہ بعض سکولز بند ہونے کے باوجود فیسیں لے رہے ہیں ..وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے پیکیج کا سوچ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک نے3سے5فیصدپربحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں.

وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولز 15 ستمبر سے کھولنے جا رہے ہیں .... ستمبر کو سکولز کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے تعلیم سمیت تمام شعبوں کابڑانقصان ہواہے، صوبوں میں نجی تعلیمی اداروں نے 20فیصدفیسیں کم کرنے کافیصلہ کیاتھا. قبل ازیں لاہور میں غازی روڈ 220کے وی اے کے گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے.. ڈیموں کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہوگی.

وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا دشواریوں کوحل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں، لیسکوکاچیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا کہہ سکتے ہیں. شفقت محمود نے کہا کہ مسائل درپیش ہوتے ہیں تولیسکوفوری رسپانس کرتی ہے، 90کی دہائی میں بجلی کابہت بڑابحران آیا، پاور اسٹیشن چلے نہ چلے لیکن حکومت نے پیسے دینے ہوتے ہیں وزیرتعلیم نے کہا کہ بجلی کے مسائل کے حل کی کوششیں جاری ہیں

Comments

Post a Comment